گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ملیر کینٹ کے سینئر ہیڈ ماسٹر غلام سرور ڈایو کی زیر سرپرستی کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا
کراچی……..گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ملیر کینٹ کے سینئر ہیڈ ماسٹر غلام سرور ڈایو کی زیر سرپرستی کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اقبال حسین میمن نے شرکت کی۔
دیگر مہمانان گرامی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام عباس شاہ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نبی بخش شر۔عبدالماجد خان۔ کلسٹر ہیڈ میڈم خالدہ۔سینئر ہیڈ مسٹریس شازیہ بروہی۔چیف مانیٹرنگ افیسر عروسہ عروج و دیگر افسران نے شرکت کی۔ پروگرام میں سندھ کی ٹقافت کو اجاگر کیا گیا۔ غلام سرور ڈایو نے مہمانان کو اجرک کے تحائف پیش کئے
