تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم

رضوان احمد فکری ہائی بلڈ پریشر کے باعث اسپتال منتقل، حالت بہتر

ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ، مگر تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم

کے ایم سی، ٹی ایم سی لانڈھی و کورنگی سمیت مختلف دفاتر کے دوروں کا اعلان

ڈاکٹر عشرت العباد خان کے پیغام اور معرکۂ حق (بنیان المرصوص) کی تیاریوں کا جائزہ

ایم پی پی قیادت کی مشاورت سے افسران کے ساتھ زیادتیوں کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

مئی10 تک ملک بھر میں جشنِ فتح تقریبات میں شرکت کی ہدایت

کراچی ………میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات رضوان احمد فکری کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث شدید بلیڈنگ ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی اور فوری علاج کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بروقت طبی سہولیات ملنے کے باعث ان کی حالت اب خطرے سے باہر اور پہلے سے بہتر ہے، تاہم انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رضوان احمد فکری نے اپنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی تنظیمی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے اور حسبِ معمول کے ایم سی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایم پی پی لیبر ونگ، کے او ڈبلیو اے، ویلفیئر، لا ڈیپارٹمنٹ، ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ، پی ڈی اورنگی آفس، پے رول، آفیسرز اینڈ آ فیشلز ایکشن کمیٹی، مہاجر ایمپلائز یونین، پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن اور میڈیا سیل کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دوروں کے دوران وہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام متعلقہ افسران و عملے تک پہنچائیں گے اور معرکۂ حق (بنیان المرصوص) کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

رضوان احمد فکری نے کہا کہ وہ ٹی ایم سی لانڈھی و کورنگی کا بھی دورہ کریں گے اور پوسٹنگز میں افسران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے معاملات کو میری پہچان پاکستان کے انچارج نہال احمد صدیقی اور نگران سیف یار خان کی مشاورت سے انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے، جبکہ جوائنٹ انچارج فاروق ملک کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی وطن پرست تحریک میں تھکن کا کوئی تصور نہیں اور مرکزی قیادت، بالخصوص نہال احمد صدیقی اور سینٹرل کمیٹی کے اراکین 10 مئی تک ملک بھر میں معرکۂ حق (بنیان المرصوص) کی فتح کے جشن میں بھرپور شرکت کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں