پاکستان مثبت تبدیلی نئی لہر جنم لے رہی ہے

بنیان المرصوص (معرکۂ حق) کی کامیابی پر ملک گیر جشن منانے کا اعلان
اتحادِ ملت اور ایم پی پی وژن کے ساتھ عوام کو یکجا کرنے کا عزم
پاکستان میں مثبت تبدیلی کی نئی لہر جنم لے رہی ہےنہال احمد صدیقی
کارکنان کو متحرک، تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

کراچی………..میری پہچان پاکستان (ایم پی پی ) کے انچارج سینٹرل کمیٹی نہال احمد صدیقی نے ایک اہم تنظیمی اجلاس میں “بنیان المرصوص (معرکۂ حق)” کی کامیابی پر ملک گیر سطح پر جشن منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جشن اتحادِ ملت اور میری پہچان پاکستان کے وژن کے تحت منایا جائے گا، جس کا مقصد قوم کو یکجا کرنا اور مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “بنیان المرصوص (معرکۂ حق)” کی کامیابی دراصل عوامی امنگوں، جدوجہد اور سچائی کی فتح ہے، جو ملک میں ایک نئی امید اور مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کسی ایک جماعت یا طبقے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

نہال احمد صدیقی نے واضح کیا کہ ایم پی پی کا بنیادی مقصد ملک میں اتحاد، یگانگت اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا دیرپا اور عملی حل فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قیادت میں آگے لانا، میرٹ کی بالادستی قائم کرنا اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

اجلاس میں مرکزی و علاقائی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، جہاں ملکی صورتحال، عوامی مسائل، گڈ گورننس اور تنظیمی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے تاکہ “بنیان المرصوص (معرکۂ حق)” کی کامیابی کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے اور عوام میں شعور و آگاہی کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنے روابط مزید مضبوط بنائیں، گھر گھر پارٹی پیغام پہنچائیں اور تنظیم کو فعال اور منظم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اتحادِ ملت کے فروغ، عوامی خدمت اور میری پہچان پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لیے متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے اور تنظیم کو ملک کی ایک مضبوط، مؤثر اور عوامی قوت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں