علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا پانچواں کانووکیشن پروقار انداز میں انعقاد
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی

کراچی……….علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام پانچویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ شعبہ جات کے تقریباَ 500 سے زائد طلباء و طالبات کو ڈپلومہ کی اسناد تفویض کی گئیں اور مختلف ٹیکنالوجیز میں امتیازی نمبروں سے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے تقریب میں اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ہوا جبکہ تقریب کی صدارت وائس پرنسپل سید ریحان علی کر رہے تھے

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مقصد کے تحت بنا تھا، مگر ہم اس مقصد کو بھول گئے۔۔طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کا پاکستان آپ نے چلانا ہے۔ تعلیم، ہنر اور جدید علم ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو اس کا اصل مقام دلائیں۔

گیسٹ آف آنر چئیرمن سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن مشرف علی راجپوت نے تقریب سے خطاب میں تکنیکی تعلیم کی ضرورت کو دور حاضر میں نہایت لازمی قرار دیا اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کو ہر سال صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
چئیرمین گورننگ باڈی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اور چانسلر سرسید یونیورسٹی محمد اکبر علی خان نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ پر ہے، انھوں نے طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار رہنے، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

کنوینر علیگڑھ انسٹیٹیوٹ سید محمد محسن کاظم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں نمایاں کامیابی اساتذہ کی محنت، ادارے کے اعلیٰ معیارِ تعلیم اور طلبہ کی بھرپور لگن کا نتیجہ ہے۔
قبل ازیں پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ شاہد جمیل کا ادارے کی شاندار کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ نہ صرف ہر سال صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کررہا ہے بلکہ اسے آج یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ وہ واحد اداراہ ہے جس نے صوبہ سندھ میں واحد آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈپلومہ متعارف کرایا ہے۔

ممبر گورننگ باڈی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اسلم شاہ خان کی طرف سے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن 2025 کے امتحانات میں پورے سندھ میں بائیو میڈیکل کی طالبات علیشبہ مشتاق ، مناہل شرافت اور سارہ کو بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری ، سافٹ ویئر کی طالبہ ام حبیبہ کو پہلی جبکہ آرکیٹیکچر کے طالب علم سید محمد عبدالرحمن کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈلز دئے گئے۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین گورننگ باڈی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اور چانسلر سرسید یونیورسٹی محمد اکبر علی خان نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور چیئرمین سندھ بورڈ اف ٹیکنیکل ایجوکیشن مشرف علی راجپوت کو سیوینیئر پیش کیا

0-0x0-0-0#

اس پرمسرت موقع پر علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ، شاہد جمیل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا، جو ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی جانب سے 29 طلبہ کے درمیان بہترین کارکردگی پر میڈلز دیے گئے ۔
تقریب کا شاندار اختتام علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کی لاجواب پرفارمنس کے ساتھ ہوا، جنہوں نے اپنے ترانے “علیگڑھ” کو جذبات، جوش اور خلوص کے حسین امتزاج کے ساتھ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔

تقریب کے اختتام پر دلکش قوالی پروگرام پیش کیا گیا، جس سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے اور محفل ایک یادگار روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی
وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افضل حق ، رجسٹرار سرسید یونیورسٹی کموڈور(ر) سید سرفراز علی، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عبد المعید خان ، چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر کاشف شیخ ، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ارکان،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندگان سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ علمی شخصیات، عمائدینِ شہر، فیکلٹی ممبرز و طلباء طالبات کی ایک کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی

اپنا تبصرہ لکھیں