اے آئی ٹی تقریب تقسیمِ اسناد وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پانچویں تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب

کراچی(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پانچویں تقسیمِ اسناد کی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے طلبہ کی محنت اور ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا

کہ ٹیکنیکل اور معیاری تعلیم نوجوانوں کو خودمختار بنانے اور ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی انجینئر صبیحین غوری، رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ انجینئر عادل عسکری اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ مہمانانِ گرامی نے ادارے کی جانب سے تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ اور اساتذہ نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں