استاد کا ادب واحترام کرنےوالے دین ودنیا میں سرخرو ھوتا ھے۔ زاہد رحیم
دی ایویسینا پبلک اسکول میں استادوں کے عالمی دن کے موقع تقریب پر کیک کاٹا گیا
کراچی…….. انسان کی زندگی میں استاد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔استاد وہ ہستی ھے جو کہ انسان کی ترقی میں ایک سیڑھی کا کردار ادا کرتا ھے اور ہر شخص اس کے ذریعے ھی ترقی کی منازل طے کرتا ھے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما، بانی وچیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہد رحیم نے استادوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ایویسینا پبلک اسکول ڈاکخانہ کھوکھراپار میں پرنسپل اسلم قریشی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا۔

زاہد رحیم نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ ہر طالبات پر لازم ھے کہ وہ اپنے استاد کا ادب ،احترام و عزت کرے اور ان کی تعلیم و تربیت پر عمل کرے تو معاشرہ ترقی کریگا اور دین و دنیا میں سرخرو ھوگا۔ دی ایویسینا پبلک اسکول ملیر کھوکھراپار کے پرنسپل اسلم قریشی نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ سماجی کارکن زاہد رحیم بھائی اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ کہ انھوں نےمختصر نوٹس پر اس تقریب میں شرکت کی اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کی

ا۔روبی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ افضل مشتاق ، سر سید محمد کفلین ،ارقم اسکول سعودآباد کے استاد اسامہ بھٹو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد اذاں معزز مہمانان گرامی نے عالمی ٹیچر ڈے کے موقع پر کیک کاٹا اور تمام طلباء و طالبات میں تقسیم کیا