لبرا کی جانب سے سلیم خان کو مبارکباد

سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات، حکومت سندھ محمد سلیم خان کو سندھ انفارمیشن کمیشن کا ممبر مقرر ہونے پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مبارکباد

کراچی ….. سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات، حکومت سندھ محمد سلیم خان کو سندھ انفارمیشن کمیشن کا ممبر مقرر ہونے پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مبارکباد ، محمد سلیم خان کی بطور ممبر سندھ انفارمیشن کمیشن مدت 3 سال ہوگی جو کہ خوش آئند ہے۔

سندھ حکومت کے اس فیصلے کا لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے خیر مقدم کیا ہے ۔ لبرا کے سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی ، چیئرمین ندیم صدیقی ، صدر تنویر سید ، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ، سیکرٹری مالیات عابد عباسی ، میڈیا کوآرڈینیٹر ۔سید محبوب احمد چشتی ، رکن گورننگ باڈی رانا ریحان ، راؤ غفار و دیگر نے امید ظاہر کی ہے کہ کمیشن کے ممبر کی حیثیت سے سلیم خان صحافیوں کے پیشہ ورانہ حقوق کا تحفظ کریں گے ۔ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے نفاذ میں موثر کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں