اینکر آمنہ فاطمہ پاکستان وومن میڈیا کونسل کی چیئر پرسن کراچی ڈویژن منتخب
مرکزی چیئر پرسن حجاب طفیل، عثمان سعید، چنگیز خان جدون کی مبارک باد
کراچی ……….. کراچی سے تعلق رکھنے والی انتہائی قابل، باوقارسینئر جرنلسٹ اینکر پرسن آمنہ فاطمہ کو پاکستان ویمن میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) کی چیئر پرسن کراچی ڈویژن منتخب کرلیا گیا ہے۔ صحافی برادری کی جانب سے چیئر پرسن کراچی ڈویژن منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا۔ آمنہ فاطمہ کا انتخاب آپ کے صحافتی تجربے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معاشرتی خدمت کے جذبے کا واضح اعتراف ہے۔
اراکین پاکستان وومن میڈیا کونسل(پی ڈبلیو ایم سی) نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آمنہ فاطمہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے کراچی ڈویژن میں مثبت، مؤثر اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ پاکستان ویمن میڈیا کونسل میں آپ کی شمولیت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور استحکام عطا فرمائے اور آپ کا یہ سفر ہمیشہ ترقی اور خیر کے ساتھ جاری رہے۔ آمین