اگر میڈیا کے زریعے ہمیں اپنی ہی پارٹی میں انتخابات کے بارے میں علم نا ہوتا تو بڑی دھاندلی متوقع تھی: مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اہم بیان
مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کا حکم اور اکتوبر تک کا وقت دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا شکریہ اور خیرمقدم۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے ہم قطعی لاعلم تھے۔ مصطفیٰ کمال
کراچی ….. ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر مرکزی رہنماء مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے چند ماہ کا وقت دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا کے ذریعے ہمیں اطلاع نہیں ہوتی تو انٹرا پارٹی انتخابات میں دھاندلی ہونے کا اندیشہ ہے۔
مصطفیٰ کمال نے پاکستان بھر کے کارکنوں کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری روایات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے