ڈ پٹی کمشنر ضلع شرقی نصراللّٰہ عباسی کی ہدایت،میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن کی نگرانی جناح ٹاؤن کے افسران وعملے نے حکومتِ پاکستان کے اعلان کردہ یومِ تشکر پروقار ریلی کاانعقاد کیا
کراچی…… ڈ پٹی کمشنر ضلع شرقی نصراللّٰہ عباسی کی ہدایت اور میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن کی نگرانی میں جناح ٹاؤن کے افسران اور عملے نے حکومتِ پاکستان کے اعلان کردہ یومِ تشکر کے سلسلے میں ایک پروقار ریلی نکالی۔
ریلی میں افسران، ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر قومی یکجہتی، استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ریلی کے دوران شرکاء نے قومی نعرے لگائے اور پاکستان کے حق میں اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے اتحاد و یگانگت ناگزیر ہے، اور ایسی تقاریب قوم میں مثبت سوچ اور یکجہتی کو فروغ دیتی ہیں۔آخر میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی