متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے نام نہاد انشورنس کمپنی کے خلاف میدان عمل میں
کسی بھی یونین کو ووٹ دیتے ہوں مگر اس وقت یہ مشترکہ لڑائی ہے اور ہم سب کو مل کر لڑنی ہے،چیئرمین و انچارج ارشاد خان
آپ کی دی ہوئی رائے آنے والے دنوں میں آپ کے مستقبل اور حال کا فیصلہ کرے گی
کراچی……..متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تمام ملازمین سے گزارش کرتی ہے کہ وہ متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی جانب سے جاری کردہ پرفارمے پر اپنی رائے ضرور دیں آپ کی دی ہوئی رائے آنے والے دنوں میں آپ کے مستقبل اور حال کا فیصلہ کرے گی
اس پرفارم کو فل کرنے کے لیے ہمارے سب ڈویژن کے ذمہ داران سے فوری طور پر رابطہ کریں
اس لیے کہ یہ نام نہاد انشورنس کمپنی نے ملازمین کی فیسلٹیز بند کر دی ہیں اور ایکس رے الٹراساؤنڈ سٹی سکین جیسی سہولتوں سے ملازمین کو محروم کر دیا ہے
ہارٹ کے مریض کینسر کے مریض اور دیگر خصوصی مراحل کے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اس کے علاوہ دو نمبر ادویات فراہم کی جا رہی ہیں
اس نام نہاد انشورنس کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو علاج معالجے کی سہولت بند کر دی ہیں اور انتظامیہ یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ تمام ملازمین نے انشورنس کارڈ لے لیے ہیں اور وہ ہم سے علاج معالجے کی سہولتیں لے رہے ہیں اور ادویات بھی لے رہے ہیں
اس لیےآے والے دنوں میں آپ کی رائے ہمارے لیے بہت ضروری ہے اپ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازم ہیں چاہے کسی بھی یونین سے یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں کسی بھی یونین کو ووٹ دیتے ہوں مگر اس وقت یہ مشترکہ لڑائی ہے اور ہم سب کو مل کر لڑنی ہے اس لیے میری گزارش تمام ملازمین سے کہ بھرپور انداز میں اس پرفارمے میں اپنی رائے دیں تاکہ انے والے دنوں میں آپ کی لڑائی کو قانونی طور پر لڑا جا سکے
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کا آپ سے یہ وعدہ ہے کہ انشاءاللہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں اس نام نہاد انشورنس کمپنی کا قلع قمع کر کے چھوڑیں گے
ہم کسی صورت اس نام نہاد انشورنس کمپنی کو نہیں مانتے اور نہ اسے ادارے سے لوٹ مار کرنے دیں گے