نہال صدیقی واپس پہنچ گئے

میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روح رواں اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر پورے پاکستان میں عوامی اور ذمہ داران کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی پنجاب اور کے پی کا دورہ کرکے واپس پہنچ گئے

جہلم میں وسیم گوندل کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔متعدد افرادکی شمولیت۔پنجاب کے شہر شہر گاؤں گاؤں ہمارا پیغام پھیل چکا ہے

ڈاکٹر عشرت العباد خان عوام کی امیدوں کامرکز ہیں۔ ہم ملک میں منافقت اور احتجاج کی سیاست کے بجائے ترقی اور وسائل میں اضافے کی بات کرتے ہیں۔ وسیم گوندل

کراچی ………………… میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روح رواں اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر پورے پاکستان میں عوامی اور ذمہ داران کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی پنجاب اور کے پی کا دورہ کرکے واپس پہنچ گئے۔ جبکہ جہلم میں وسیم گوندل کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں متعدد افراد نے شمولیت اخٹیار کی۔

وسیم گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی پی ملک گیر جماعت ہے جسکا فکرو فلسفہ ریاست سے محبت اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ملک میں ہر ملک دشمن فتنہ کو ناکام بنانا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہمیں ایک ہی ہدایت دی ہے کہ پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کے لئے ہمیں ہر اول دستہ بننا ہے۔ سیاست میں شرافت کو لانا ہے۔ عدم برداشت کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت اور سیاست دونوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے قیادت کو تجویز دی ہے۔

تاکہ سچے لوگ ایوانوں میں جائیں۔ پنجاب کے شہر شہر گاؤں گاؤں ہمارا پیغام پھیل چکا ہے اور ڈاکٹر عشرت العباد خان عوام کی امیدوں کامرکز ہیں۔ ہم ملک میں منافقت اور احتجاج کی سیاست کے بجائے ترقی اور وسائل میں اضافے کی بات کرتے ہیں۔ جہلم ایم پی پی کاقلعہ بنے گا۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد۔ فیلڈ مارشل زندہ باد۔ ڈاکٹر عشرت العباد زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

اپنا تبصرہ لکھیں