لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس، عبوری آئین ، رکنیت سازی اور 24 اپریل بروز جمعہ کو الیکشن کروانے کی منظوری دے دی گئی
جنرل کونسل اجلاس ایسوسی ایشن کے آ فس کنونیئر سلیمان سعادت خان کی صدارت میں منعقد ہوا
ایسوسی ایشن کے 41 ارکان کی رکنیت سازی کی منظوری دی گئی، الطاف چنا کے بھائی کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی
کراچی …….. .. لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اتفاق رائے سے عبوری آئین کی منظوری ، رکنیت سازی کی منظوری اور 24 اپریل 2026 بروز جمعہ کو الیکشن کروانے کی منظوری دے دی گئی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس ایسوسی ایشن کے آفس میں کنونیئر سلیمان سعادت خان صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس میں لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا 10 آرٹیکلز پر مشتمل عبوری آئین پیش کیا گیا

جس پر معزز اراکین کی اکثریت نے تفصیلی اظہار خیال کیا اس کے بعد عبوری آئین کو معزز اراکین کی اکثریت نے ہاتھ اٹھاکر منظور کرلیا جنرل کونسل اجلاس میں ایسوسی ایشن کے 41 ارکان کی رکنیت سازی کی منظوری دی گئی ، جنرل کونسل کی اکثریت نے 24 اپریل 2026 بروز جمعہ کو ایسوسی ایشن کے الیکش کروانے کی منظوری دی گئی اجلاس میں معزز اراکین کی اکثریت نے قرار داد کے زریعے ایسوسی ایشن کے قیام سے اب تک احسن انداز میں اپنی خدمات پیش کرنے والے تمام اراکین عبوری کمیٹی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اجلاس کے اختتام پر معزز رکن الطاف چنا کے بھائی کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی

