اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے تیرہویں روز صبح کی شفٹ میں سائنس پری میڈیکل گروپ کا باٹنی پرچہ اولیا لیا گیا۔ چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانا ت زرینہ راشد نے کنٹرول روم سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعہ مختلف امتحانی مراکز پر سینٹر سپرنٹنڈنٹس، سینٹر کنٹرول آفیسرز اور ویجی لینس آفیسرز سے براہ راست رابطہ کر کے امتحانی عمل سے متعلق تفصیلات حاصل کیں

۔نائب ناظم امتحانات زاہد رشید اور رکن کنٹرول روم کمیٹی پروفیسر محمد نہال اختر پر مشتمل ٹیم نے اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج بنگالی پاڑہ بفرزون کا دورہ کیا جہاں امتحانی عمل مجموعی طور پر بلاتعطل اور شفاف انداز میں جاری تھا، بیرونی عناصر کی طرف سے امتحانی عمل کی مداخلت کی کوشش کی گئی جسے انتظامی طریقے سے حل کیا گیا۔ علاوہ ازیں بورڈ کی جانب سے قائم سپر ویجی لینس ٹیمیں بھی امتحانات کے شفاف اور احسن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز کا دورہ کررہی ہیں