چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے قابل تحسین قدم اٹھاتے ہوئے اساتذہ کے مختلف امتحانی ڈیوٹیوں کے واجبات کے تمام بلز فوری طور پر ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے قابل تحسین قدم اٹھاتے ہوئے اساتذہ کے مختلف امتحانی ڈیوٹیوں کے واجبات کے تمام بلز فوری طور پر ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری بورڈ کو تاکید کی کہ سینٹر کنٹرول آفیسرز،سپر ویجی لینس آفیسرز،ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامنرز، کوڈیفائرز، پیپر سیٹرز
انٹرنل ایکسٹرنل ایگزامنرز، لیب اسٹاف، ٹیبولیٹرزاور ماسٹرچیکرز کے تمام واجبات کی ادائیگی پیرکے روز تک یقینی بنائی جائے

۔چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ اساتذہ تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے واجبات کی فوری ادائیگی بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے چیئرمین کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے تعلیمی نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے اساتذہ کا اعتماد بحال ہوگا اور وہ مزید دلجمعی سے اپنی تدریسی ذمہ داریاں انجام دیں گے