کلین سوئپ قومی کرکٹ ٹیم ،کیویز فتح یاب

ناقص حکمت عملی نے ناکامی کا راستہ دکھادیا265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آئوٹ ہو گئی
نیوزی لینڈ میچ میں 43 رنز سے کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم کو کلین سوئپ کادرد دینے میں کامیاب رہی

بارش سے متاثرہ پچ و آئوٹ فلیڈ پر مائونٹ مونگانوئی گرائو نڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیئے بارش کیوجہ سے میچ کو 42اوورز تک محدود کردیا گیا کیویز کپتان مائیکل بریسویل 59 رنزکی اننگ کھیل کرٹاپ اسکور رہے کیویزبلے باز ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور نیوزی لینڈ کی فتع میں اپنا کردار نبھایا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے ٹاس جیت کرپہلے فلیڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم نیوزی لینڈ ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 264رنز اسکوربورڈ پرسجانے میں کامیاب رہی ۔عاکف جاوید کی 4، نسیم شاہ کی 2وکٹوں کی کاکردگی کو پاکستانی ٹیم کے بلے بازوںنے ضائع کردیا اور پوری ٹیم دو اوورز قبل ہی 221رنز بناکرآئوٹ ہوگئی

ہدف کے تعاقب میں اوپنر امام الحق پر ایکبار پھرقسمت کی دیوی مہربان نہ ہوسکی اور وہ فیلڈر کی گیند لگنے سے ایسے زخمی ہوئے کہ گرائونڈ سے باہر جاناپڑگیا سابق کپتان بابراعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان 37، اوپنر عبداللہ شفیق 33،طبیب طاہر 33 ،عثمان خان 12، نسیم شاہ 17،سلمان آغا 11بناسکے

سلمان آغا 11،، ، طبیب طاہر 33، نسیم شاہ 17، فہیم اشرف 3، محمد وسیم جونئیر صفر پر پویلین لوٹے نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں9اورز میں 34رنزدیکر 5 وکٹیں حاصل کی، جیکب ڈفی 2نے جبکہ محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ کے بہترین کھلاڑی مائیکل برسویل اور سریزکے بہترین کھلاڑی 27سالہ بین سیئرز رہے

اپنا تبصرہ لکھیں