ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کی مناسبت سے کراچی چیمپئن شپ کا انعقاد
لیجبڈ اسٹار نازو شکورکو شاندار خدمات کے اعتراف پرایک لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا
آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادابھائی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور عالیشان ٹیبل ٹینس کلب کے اشتراک سے ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کی مناسبت سے کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کامیابی سے کیا۔اس موقع پر عالیشان ٹیبل ٹینس کلب کی جانب سے خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب اور رنگ برنگی ٹی شرٹس اور مگ سمیت یادگاری اشیاء مہمانوں اور شرکاء میں تقسیم کی گئیں، جس سے ایک متحرک اور تہوار کا ماحول پیدا ہوا۔آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادابھائی نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کی تقریبات میں شرکت کی
اور ربن کاٹ کر کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔چیمپئن شپ میںمردوں اور خواتین کے ٹیم ایونٹ،منیز اینڈ ویمنز سنگلز، بوائز اینڈگرلز انڈر 19،مینز ڈبلز،ویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلزاور ویٹرنز سنگلز کیٹگری کے ایونٹس شامل ہیں ۔پاکستان کی ٹیبل ٹینس لیجنڈ ری اسٹار نازو شکور(پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ) ، ساف گیمز کی گولڈ میڈلسٹ، اور سات بار کی نیشنل ویمنز سنگلز چیمپئن کو کھیل میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں عالیشان کی جانب سے انہیں ایک لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ اور شیلڈ پیش کی گئی۔اس کے علاوہ کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے بھی علی شان نے تین لاکھ روپے ایونٹ کی انعامی رقم میں دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر فرید عالم،احمد شمسی، سی ای او، ووکسٹرون سلوشن،سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب محمد،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت،خازن اصغر بلوچ،ویمن ایگزیکٹو کمیٹی ممبرایس او اے ثنا علی، ماجدہ حمید، رفعت جہاں، سعیدہ افتخار، عارف ناخدا، روبینہ عارف، سیما کلیم، محمدناخدا، شاکر کیانی، زاہد دانیوالا، عبید ہادی خان (سیکرٹری، کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن) اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محسن رضا بھی موجود تھے۔