قلم کا کمال یہ ہے کہ سیاھی جب اس کے قلب سے گزرتی ہے تو روشنائی بن جاتی ہے سوال کا معیار، معیار زندگی بن جاتا ہے ہنر اور پیشہ وارانہ تعلیم قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
دنیا کی سو بڑی کمپنیوں نے ڈگری کی شرط ختم کردی، اب ہمیں کوٹہ سسٹم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اب کوئی کوٹے کے نام پر تعلیم سے روک نہیں سکتا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اس شہر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے باوجود یہ کراچی شہر آج بھی تجارت، علم، تہذیب اور ثقافت کا کیپیٹل ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اگر عوام کو بنیادی سہولیات اور بہتر تعلیمی مواقع فراہم کئے جائیں تو آبادی زیادہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ہمارے پڑوسی ملک چین نے اپنی بڑی آبادی کو اپنا بہترین اثاثہ بنایا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نوجوانوں اور خواتین کا حصہ ہمارے ملک کی معیشت اور ترقی میں انتہائی اہم ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں ہمیں اپنی جدوجہد تیز کرنی ہے اور گلی، محلوں، قصبوں دیہاتوں میں تعلیم کو عام کرنا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی آرٹس کونسل میں این اےوی ٹی ٹی سی کی جانب سے منعقد طالب علموں کی سرٹیفکیشن پروگرام میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی شرکت، شرکاء سے خطاب
کراچی۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قلم کا کمال یہ ہے کہ سیاھی جب اس کے قلب سے گزرتی ہے تو روشنائی بن جاتی ہے، ہنر اور پیشہ وارانہ تعلیم قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ہمیں گلی، محلوں، قصبوں دیہاتوں میں تعلیم کو عام کرنا ہےجدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں ہمیں اپنی جدوجہد تیز کرنی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی آرٹس کونسل کےآڈیٹوریم میں این اےوی ٹی ٹی سی کی جانب سے منعقد طالب علموں کی سرٹیفکیشن پروگرام سے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی سو بڑی کمپنیوں نے ڈگری کی شرط ختم کردی، لہذا کوٹہ سسٹم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اب کوئی کوٹے کے نام پر تعلیم سے روک نہیں سکتا جب خوشحالی و ترقی کراچی نہ پہنچے گی، ملک ترقی نہیں کر پائے گا اس شہر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے باوجود یہ شہر آج بھی تجارت، علم، تہذیب اور ثقافت کا کیپیٹل ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ کے قریب بچے اسکول کے باہر ہیں ہمیں ملک میں تعلیم کی کوانٹیٹی اور کوالٹی کو بہتر بنانا ہےنان فارمل ایجوکیشن فراہم کرنا ریاست کا بنیادی فرض ہے اگر عوام کو بنیادی سہولیات اور بہتر تعلیمی مواقع فراہم کئے جائیں تو آبادی زیادہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا
ہمارے پڑوسی ملک چین نے اپنی بڑی آبادی کو اپنا بہترین اثاثہ بنایا ہےآج سے تیس پینتیس سال بعد دنیا کیا ہوگی یہ اے آئی کو بھی نہیں معلوم جو قومیں خود کو تبدیل نہیں کر پائیں گی وہ غیر اہم ہو جائیں گی جہالت کو ختم کرنے کا اس سے بہتر راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام میں خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد خوشگوار حیرت کا باعث ہےخواتین کا حصہ ہمارے ملک کی معیشت اور ترقی میں انتہائی اہم ہے۔اس پروگرام میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر NAVTTC عامر جان، ڈی جی سندھ ڈاکٹر خدا بازئی و دیگربھی موجود تھے