ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول
صدیقی کا بطورِ مہمان خصوصی وومن کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب وومن
انٹرپرینیورشپ پروگرام میں شرکت

کراچی۔۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد
مقبول صدیقی کا بطورِ مہمان خصوصی وومن کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب “وومن
انٹرپرینیورشپ پروگرام” میں شرکت۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین کی خود مختاری اور معاشی بہتری کے
لیےاس بامقصد پروگرام”وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام” کا آغاز کیا گیا ہے

خواتین کو جدید کاروباری رجحانات سے ہم آہنگ ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی،یہ سفر
صرف شروعات ہے، ہم خواتین کو بااختیار بنانے کا مشن جاری رکھیں گے۔مہمانِ خصوصی
وفاقی وزیر تعلیم، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو
معاشی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی تلقین کی اور اس پروگرام کو ایک قابلِ تقلید
مثال قرار دیا۔
پروگرام میں شریک خواتین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ نہ صرف
شرکت کی بلکہ اسے اپنی عملی زندگی میں اپنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔اس موقع
پر ایم کیو ایم پاکستان مرکزی رہنما کشور زہراء،انٹرپرینیورشپ کے ماہر معلم
ڈاکٹر اظہر رضوی، شعبہ خواتین انچارج واراکین اورکثیر تعداد میں گھریلوں خواتین
بھی موجود تھیں۔