ایران امریکہ جنگ میں امریکی صدر کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے جو بیڑا اٹھایا اور جنگ بندی میں اعلیٰ کردار ادا کیا اسکا سہرا پاکستان کے سر جاتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
اس عمل پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت انتہائی مبارکباد کے لائق ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مسلم امہ اور عالمی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
سول اور ملٹری قیادت کا ایک پیج پر ہونا ہی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
امریکی صدر کا پاکستان کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں توسیع کرنا ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پاکستان کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔ لہٰذا، پاکستان کی ثالثی صرف ایک سیاسی عمل نہیں بلکہ خطے کے کروڑوں عوام کے تحفظ کا ضامن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار