سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی زون ایم ہاکی چیمپئن شپ جیت لی
فائنل میں آئی بی اے کو 1-0 گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور آل پاکستان انٹروسٹی چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا
فائنل کا واحد گول نور الٰہی نے اسکور کیا جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی علی عباس کو قرار دیا گیا
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر اکبر علی خان اور اولمپین اصلاح الدین صدیقی نے انعامات تقسیم کئے
کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹی ہاکی (زون ایم) چیمپئن جیت کر ال پاکستان فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، فائنل میں مدمقابل انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹر لیشن (آئی بی اے ) کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ،
زون ایم کوالیفائنگ راؤنڈ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں تین جامعات ، سلیم حبیب یونیورسٹی، آئی بی اے اور سرسید یونیورسٹی نے شرکت کی ،
آئی بی اے اور سرسید یونیورسٹی نے لیگ مرحلے میں سلیم حبیب یونیورسٹی کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی ، فائنل میچ کا واحد گول سرسید یونیورسٹی کی جانب سے نور الٰہی نے میچ کے آخری لمحات میں اسکور کیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپئین اصلاح الدین صدیقی (نشان امتیاز) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیمو سر سید یونیورسٹی کے کوچ اولمپئین سید سمیر حسین ، کنونیئر اسپورٹس ایس ایس یو ای ٹی اسکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ نفیس احمد ربانی، ممبر بورڈ آف گورنرز انجینئرز محسن خان ، ممبر اموبا محمد اطہر خان ، چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر کاشف شیخ، علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے عظمت پاشا ، قائم مقام ڈائرکٹر اسپورٹس ایس ایس یو ای ٹی و آرگنائزنگ سیکریٹری نعمان الدین خان ، اے آئی ٹی کے اسپورٹس آفیسر طلعت محمود ، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر عدنان اشرف ، فاروق خان ۔ ذوالفقار احمد، سید آل حسن، جنید اسلم، نور بلوچ عدنان معین اور خالد خان بھی موجود تھے ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے کہا کہ بہت خوشی کا موقع ہے کہ سرسید یونیورسٹی کی ہاکی ٹیم ایک بار پھر زون ایم کی چیمپئن بنی اس کامیابی پر ٹیم کے ہیڈ کوچ سید سمیر حسین مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی کا درخشاں ماضی رہا ہے ہماری ٹیمیں ماضی میں بھی مختلف کھیلوں میں کئی مرتبہ وکٹری اسٹینڈ پر آچکی ہے،
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے فائنل رائونڈ میں بھی سرسید یونیورسٹی مایوس نہیں کریگی ، انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سرسید یونیورسٹی کو ایک بار پھر انٹرورسٹی چیمپین شپ منعقد کرنے کا موقع دیا- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپئین اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھیلوں کی نرسری ہوتے ہیں
اور مستقبل کے اسٹارز اسی پلیٹ فارم سے نکلتے ہیں آج سرسید یونیورسٹی اور آئی بی اے کے کھلاڑیوں نے انہیں بہت متاثر کیا ہے اگر یہ اسی طرح محنت اور لگن کیساتھ کھیلتے رہے تو انکا مستقبل روشن ہے