افواج پاکستان پیشہ وارانہ صلاحیتں پوری دنیا معترف

دشمن کا غرور خاک میں، دفاعِ وطن ناقابلِ تسخیر ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جنگ کی شدت اور انجام کا فیصلہ ہم نے کیا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی آج پوری دنیا معترف ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

معرکہ حق کے ان پانچ دنوں نے ثابت کیا کہ ہم ایک زندہ جاوید قوم ہیں، سید مصطفی کمال

معرکہ حق کی کامیابی کے بعد ہمیں اس قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک نئے سوشل کانٹریکٹ کی ضرورت ہے، سید مصطفی کمال

میڈیا،سفارت کاری اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی مگر اللّہ کے فضل سے بھارت کا جھوٹا بیانیہ دم توڑ گیا، ڈاکٹر فاروق ستار

مودی سرکار کا اکھنڈ بھارت کا خواب معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے چکنا چور کردیا دیا، ڈاکٹر فاروق ستار

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کا پاور شو، کراچی پریس کلب پر افواج پاکستان سے یکجہتی کے لئے زبردست عوامی اجتماع، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

کراچی۔۔…..متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، اس تاریخی عوامی اجتماع نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف عوامی غیظ و غضب کی عکاسی کی بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ جب بقاء کا سوال آئے تو کراچی سے خیبر تک پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ایک آہنی دیوار بن جاتی ہے، مظاہرے کے شرکاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آزادی اللّہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت کے لئے پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ناقابلِ فراموش تاریخ رقم کی ہے، انہوں نے کہا دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کرنے کی جسارت کی تھی لیکن اس معرکے کی مدت، شدت اور عبرتناک انجام کا فیصلہ ریاستِ پاکستان نے اپنی مرضی سے کیا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت میں پاک فوج فضائیہ اور بحریہ نے جرات و حکمت کی وہ مثال قائم کی جس نے نہ صرف ملک کا دفاع کیا بلکہ پورے خطے کو ایک ہولناک تباہی سے محفوظ رکھا،

آج ہمارا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط مستقل اور غیر متزلزل ہے، آزادی کوئی رعایت نہیں ایک اٹل حقیقت ہے، سینئر مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ایوانوں میں یہ غلط فہمی پال لی گئی تھی کہ پاکستان اندرونی خلفشار اور معاشی مسائل کی وجہ سے کمزور ہو چکا ہے مگر معرکہ حق کے ان پانچ دنوں نے ثابت کیا کہ ہم ایک زندہ جاوید قوم ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ نے ثابت کیا کہ دشمن کے سامنے نہ کوئی لسانی اکائی تھی نہ مسلکی گروہ سب صرف پاکستانی بن کر لڑے، بھارت کا یہ گمان ٹوٹ گیا کہ پاکستان صرف ایٹمی ہتھیاروں کے سہارے ہے ہم نے روایتی جنگی مہارت میں بھی اسے چاروں شانے چت کر کے دکھا دیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں اس معرکے کو محض ایک سرحدی جھڑپ کے بجائے ایک جامع ہائبرڈ وار قرار دیا، انہوں نے کہا کہ دشمن نے میڈیا سفارت کاری اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی مگر اللّہ کے فضل سے بھارت کا جھوٹا بیانیہ دم توڑ گیا،

ان کا کہنا تھا ابھینندن کی رسوائی اور دشمن کے جہازوں کا گرنا محض اتفاق نہیں ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار تھا، ہم نے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بتا دیا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنے والے خود اپنی تباہی کو دعوت دیں گے، آج پاکستان سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر سرخرو ہے، مظاہرے کے اختتام پر شہدائے وطن کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سرحدوں پر بہنے والا خون ہی ہماری عزت اور استحکام کی بنیاد ہے، ایم کیو ایم قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اب اس عظیم عسکری کامیابی کو معاشی خوشحالی مضبوط جمہوریت اور عوامی فلاح میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے، کراچی کے عوام نے آج ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ کراچی پاکستان کا معاشی ہی نہیں نظریاتی دفاعی حصار بھی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں