اہم تقریب سلمان مجاہد ایڈووکیٹ کی شرکت

اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں کی پروقار تقریب میں شرکت

سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) معروف قانون دان سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ کی سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو کی خصوصی دعوت پر اپروقار عشائیے میں شرکت

کراچی ….. سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اور معروف قانون دان سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ نے سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو کی خصوصی دعوت پر ایک پروقار عشائیے میں شرکت کی تقریب جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق گورنر سندھ نہال ہاشمی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی

عشائیے کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں جن میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، جنرل معین الدین حیدر، حمزہ تابانی اور خدا بخش مری شامل ہیں تقریب کے شرکاء نے اس بیٹھک کو سیاسی ہم آہنگی اور سماجی روابط کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا

اپنا تبصرہ لکھیں