چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر کا یونین کمیٹی نمبر03 ناظم آباد 04 میں قائم کاٹھور پارک کا دورہ
کاٹھور پارک کی فوری بحالی اور تعمیراتی کاموں کا آغاز جلدکیا جائے گا
پارکس عوام کا حق ہے اور اس کی بحالی سے بچوں، بزرگوں اور فیملیوں کو ایک خوشگوار ماحول مہیاکیاجاسکے گا:سید محمد مظفر
اہلیان ناظم آبادٹاؤ ن کو خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں: سید محمد مظفر
کراچی…… چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر نے یونین کمیٹی نمبر03 ناظم آباد 04 میں قائم کاٹھور پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، فوکل پرسن انجینئرنگ عثمان غنی اورانچارج ریسکیو عارف الدین و دیگر افسران بھی موجود ہیں۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر نے کہا ہماری کوشش ہے کہ عوام کو خوشگوار ماحول اور صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کئے جایئں،تاکہ بچوں، بزرگوں اور فیملیوں کو ایک خوشگوار ماحول میسر آ سکے، ناظم آباد کے ہر علاقے میں صحت مند تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اہلیان ناظم آباد کو خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر نے ڈائریکٹر پارکس آصف حسین کو ہدایات جاری کیں کہ کاٹھو رپارک کو جلد از جلدبحال کرکے عوام کے حوالے کیا جائے۔ پارکس عوام کا حق ہے اور اس کی بحالی سے بچوں، بزرگوں اور فیملیوں کو ایک خوشگوار ماحول مہیاکیاجاسکے گا، واضع رہے کہ چیئرمین سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر محکمہ باغات کا عملہ مرحلہ وار ناظم آباد ٹاون کے پارکس کی بحالی کے لئے شب وروز مصروٖف ہے۔اس سلسلے میں ناظم آباد ٹاون کے مختلف پارکس میں کام جاری ہیں،
جن میں جاگنگ ٹریک، بچوں کے لئے جھولے، مونومنٹ، بینچوں کی مرمت، نئی بینچوں کی تنصیب، کینوپی، نئے پودے، سوکھی ہوئی گھاس کو ہٹا کر پارکس میں دوبارہ سبزہ لگایا جارہا ہے،انہوں نے متعلقہ محکموں کو مزیدکہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام شفاف طریقے سے بروقت مکمل کیے جائیں