صفورا ٹاؤن کے ہیٹ ویوز ریلیف کیمپ

شدید گرمی کے پیش نظر صفورا ٹاؤن کے ہیٹ ویوز ریلیف کیمپوں پر عوام کا رش

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا کیمپ کا دورہ

ہیٹ ویوز سے ستائے شہریوں کو بذات خود مشروبات پلائے

مصروف شاہراہوں پر ہیٹ ویوز ریلیف کیمپ پر عملہ ، سبیل کی طرز پرشہریوں کی خدمت کررہا ہے ،راشد خاصخیلی

کوشش کر رہے ہیں کہ گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو ہیٹ ویوز کی وجہ سے کوئی نقصان نہ پہنچے،راشد خاصخیلی

شہری گھر سے نکلتے وقت ازخود بھی پانی ساتھ رکھنے کے ساتھ منہ اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں،راشد خاصخیلی

کراچی ……… چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر ٹاؤن کی مصروف شاہراہوں کامران چورنگی،مدراس چوک پر ہیٹ ویوز ریلیف کیمپ کے ذریعے عوام کو گرمی سے بچانے کیلئے پانی ومشروبات فراہم کئے جارہے ہیں شدید گرمی کے پیش نظر عوام اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے مشروبات کا بھرپور استعمال کرنے کے ساتھ ٹی ایم سی صفورا کے اس اقدام کو سراہا رہے ہیں.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ کے ہمراہ کامران چورنگی پر لگائے گئے ہیٹ ویوز ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں کو مشروبات کی شکل میں فراہم کردہ سہولیات کے معائنے کے ساتھ کافی دیر تک کیمپ پر موجود رہ کر بذات خود شہریوں کو مشروبات پلائے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شدید گرمی سے شہری شدید متاثر ہیں پہلے تو تمام شہریوں کو مشورہ دونگا کہ معمولات زندگی نبھانے والے گھر سے نکلتے وقت پانی اپنے ساتھ رکھیں اور منہ اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے کسی حد تک بچا جاسکے صفورا ٹاؤن کی مصروف شاہراہوں پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ موجود ہیں جہاں پانی و عوام کیلئے ضروری مشروبات سے استفادہ حاصل کریں ،

ان کیمپوں پر عملہ سبیل کی طرز پر شہریوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہے کوشش کر رہے ہیں کہ ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کے ذریعے گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کو گرمی کی وجہ سے کوئی نقصان نہ پہنچے.میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو ہیٹ ویوز ریلیف کیمپوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں کیمپوں پر ضروریات کے مطابق پانی ومشروبات کے لوازمات کی فراہمی کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں