چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی /میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو کی ہدایات
شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر صفورا ٹاون میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم
کامران چورنگی،موسمیات اور مدراس چوک پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں
شدید گرمیوں میں شہری گھروں سے نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،راشد خاصخیلی
ہیٹ ویو ریلیف کیمپس پر صفورا ٹاؤن کا عملہ خدمات کی فراہمی کیلئے موجود ہے،راشد خاصخیلی
دوپہر کے اوقات کار میں بچے جسمانی سرگرمیوں بالخصوص کھیل کود سے گریز کریں،راشد خاصخیلی
شدید ہیٹ ویو محسوس ہونے پر گھروں سے نکلنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ،احتیاط برتیں،عالمگیر جونیجو
کراچی ……. چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے عمل درآمد کرواتے ہوئے شدید گرمیوں کے پیش نظر صفورا ٹاؤن کی مصروف شاہراہوں کامران چورنگی پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کام کر رہا ہے جبکہ مدراس چوک اور موسمیات پر بھی ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے جہاں عوام کو شدید ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے کیلئے پانی ومشروبات کا انتظام کیا گیا ہے.
ریلیف کیمپس انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ کی زیر نگرانی کام کریں گے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ گھروں سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دوپہر کے اوقات کار میں بالخصوص بچے جسمانی سرگرمیوں ،کھیل کھود سے گریز کریں ، بہتر ہے کہ شدید گرمیوں میں گھروں میں رہا جائے .
انہوں نے کہا کہ صفورا ٹاؤن کے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ اہم شاہراہوں پر قائم ہیں اور آنے جانے والوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے کہا ہے کہ اسوقت ہیٹ ویو زیادہ ہےاور احتیاط بہت ضروری ہے ، اگر کوئ محسوس کرے کہ اسے ہیٹ ویو متاثر کر رہی ہے تو وہ باہر نہ نکلے کیونکہ ایسی صورت میں گھروں سے نکلنا خطرناک ہوسکتا ہے