تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے کے ڈی اے ایمپلائیز یونین نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی تیار
کراچی…ے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جوائنٹ انچارج عامر محمد اور محمد اکبر ، صدر محمدعبدالمعروف ، جنرل سیکرٹری قمر عباس اور دیگر اراکین نے کہا کہ تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے ملازمین میں بے انتہا تشویش پائی جاتی ہے۔
باوجود 28 جولائی ہونے پورا ماہ گزر چکا ہے لیکن ریکوری، نارتھ کراچی، کورنگی ڈویثرن 1 اور 2 ، گلستان جوہر1 ۔ 2 ، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، سی او ڈی اسکولز،پپلک ہاؤسنک اسکیم اور دیگر ڈپارٹمنٹس کے ملازمین کی ماہ جون کی تنخواہوں کی ادائیگی اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے جسکا اماؤنٹ تقریبا 4 کروڑ ہے۔ ایمپلائز یونین انتظامیہ کو باور کرانا چاہتی ہے کہ ان ملازمین کے گھر وں میں فاقہ کشی کی کیفیت ہے اور انکے گھروں کے چولہے بند ہیں ملازمین ادھار قرض لیکر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
جنرل سیکریٹری قمر عباس کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور ناخوشگوار واقع پیش آتا ہے تو اسکا زمہ دار کون ہوگا ؟ لہذا کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے اراکین ممبران نے اپنی اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع نہیں کی تو نہیں کے ڈی اے ایمپلائز یونین ایم کیو ایم پاکستان بھرپور احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے