وکلاء برادری کی محنت کشوں کی جدوجہد میں شراکت پر مزدورہنماوں کا سندھ ہائی کورٹ بار کادورہ۔صدر ہائی کورٹ بیرسٹر سرفراز متیلو سے ملاقات ،قانونی معاملات اور مطالبات کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا عزم
کراچی ( ) سرکاری ملازمین و نیم خود مختیار کارپوریشنز بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے مطالبات منوانے کےلیے کی جانے والی جدوجہد میں شریک رہنماؤں اور ملازمین کی بلاجواز گرفتاریوں اور احتجاج سے روکنے کے غیر جمہوری عمل کے خلاف وکلاء برادری نے ملازم تنظیموں کا بھرپور ساتھ دینے پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صدر صوبہ سندھ سید ذوالفقارشاہ نے آل سندھ گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے قائدین عبدالرحیم بھارو،سکندر جتوئی،مقصود مہیسر،راہب سمیجو،علی مردان شیخ اور دیگر نے جسٹس ہیلپ لائن کے رہنماء ایڈوکیٹ سلیم مائیکل ،عمران علی،فہد ندیم ایڈوکیٹ،عباس احمد کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ بار کا دورہ کرکے صدر بیرسٹر سرفراز متیلو سے ملاقات کی
اور وکلاء کی جانب سے ملازمین کے احتجاج کے نتیجے میں انکی گرفتاریوں پر انکا ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہیں سید ذوالفقارشاہ اور عبدالرحیم بھارو کی جانب سے سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر بیر سٹر سرفراز متیلو نے کہا کہ ہم غیر آئنیی اقدامات کے خلاف ہمیشہ برسر پیکار رہیں ہیں۔پرامن احتجاج ہر شخص کا آئینی حق ہے جسے سلب نہیں کرنے دینگے۔پریس کلب کو نوگوایریا بنانے اور وہاں احتجاج کے آنے والے ملازمین اور انکے نمائندوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں اس سلسلے میں وکلاء نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے انہوں نے قائدین کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی جمیوری انداز میں کی گئی جدوجہد کا ساتھ دیں گے
حکومت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی کی بجائے مطالبات پر مذاکرات کرکے جمہوری انداز میں مسائل کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے ملازمین کو دیگر صوبوں کے ملازمین کی طرح مراعات دلوانے کےلیے عدالت سے رجوع کرنے کےلیے وہ اپنی خدمات بلامعاوضہ ادا کرنے کےلیے تیار ہءں۔جس پر قائدین نے انکا شکریہ ادا کیا۔ قائدین نے سلیم مائیکل ایڈوکیٹ کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ کی تاریخی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور انچارج رخسانہ منگریو سے بھی ملاقات کی اور انکا بھی ملازمین کی تحریک میں ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔