لوکل گورنمنٹ کے قائدین سید ذوالفقارشاہ،علی مردان شیخ کی کراچی میں مطالبات کی حق میں احتجاج کی پاداش میں گرفتاری کے خلاف سکھر،نوشہروفیروز سمیت دیگر بلدیاتی ملازمین کا احتجاج۔مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ
سکھر میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے ملازمین کےاحتجاج
کراچی…….. آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقارشاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ کی ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے 10گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف سکھر میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے ملازمین نے سکھرڈویژن کے صدرعبدالمجید جسکانی،دانش قریشی،شاہد جتوئی،سعید احمد مہر،مسلم۔شاہ اور دیگر کی قیادت میں کارپوریشن آفس سے پریس کلب تک ریلی نکال کر احتجاج کیا گیا

۔ اور رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کی۔مزدوریونین سی بی اے کے صدر کشن لعل راجہ،فیڈریشن کے ضلعی صدر نوید ٹگر اور دیگر نے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔لاڑکانہ،ڈھرکی اور دیگر علاقوں میں رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی گئی