بلدیہ عظمیٰ کراچی ھیڈآفس میں یوُمِ حُسینّ

بلدیہ عظمیٰ کراچی ھیڈآفس میں یوُمِ حُسینّ

یوُمِ حُسین آرگنائزئنگ سینٹرل کمیٹی کےایم سی یوُنٹ”کےسرپرستِ اعلیٰ،سینئرڈائریکٹر،سیّد رضا عباس رضوی کی سرپرستی میں،تاریخی سالانہ
“یوُمِ حُسین”کا ھیڈآفس میں انعقاد،مہمانِ خصوُصی ڈپٹی میئر” سلمان عبداُللہ مُرادکی شرکت کی

کراچی…….یوُمِ حُسین آرگنائزئنگ سینٹرل کمیٹی کےایم سی یوُنٹ”کےسرپرستِ اعلیٰ،سینئرڈائریکٹر،سیّد رضا عباس رضوی کی سرپرستی میں،تاریخی سالانہ
“یوُمِ حُسین”کا ھیڈآفس میں انعقاد،مہمانِ خصوُصی ڈپٹی میئر” سلمان عبداُللہ مُرادکی شرکت کی بلدیہ عُظمیٰ کراچی”کے ھیڈآفس بلڈنگ واقع ایم اے جناح روُڈ، کےبیک یارڈ میں عظیم اُلشان، تاریخی یوُم حُسین”مُنعقد ہوا،یہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مُلازمین کے”اتحاد بین الُمسلمین”کی واضح مثال ہے،

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کے ایم سی میں مُحرم ہو یا ربیع اُلاول،”یوُمِ حُسین”ہو یا جلسہ”عید میلاد اُلنبی صلی اللہ علیہ والہٰ وسلم”،ہر موقع پر کارکنان، رواداری،اور اتحاد بین الُمُسلمین کا ثبوت دیتے ہوۓ بھائ چارہ کی فضا میں شاندار طریقے سے یہ ایام مناتے ہیں،گُذشتہ روُز بھی مرکزی دفتر کی بلڈنگ میں ہوُنےوالےیوُمِ حُسین”میں بلدیہ عُظمیٰ کے ڈپٹی میئر،سلمان عبدالُلہ مُراد نے خصوُصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی،اورگرانقدر خیالات کا بھی اظہار کیا،اس موقع پرمُمتاز عالمِ دین،اور اسکالر، موُلاناامین شہیدی نےمہمانِ خصوُصی ڈپٹی میئر،سلمان عبداُللہ مُراد کو”لوُحِ قُرانی کا طُغرا”بھی پیش کیا،اس روُحانی اور مُتبرک “یوُمِ حُسین” کی نظامت ،سلیم عباس نے احسن طریقے سے انجام دیئے

،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والےعُلماۓ کرام،موُلانا امین شہیدی،موُلانا اکبر درس،موُلاناضیغم عباس رضوی،”نبیرۂ مولانا مُصطفی جوُہر” کے موُلانا عباس رضا،موُلاناعدنان حیدررضوی،ابوُطالب زیدی،اسکالر ڈاکٹر جواد ہاشمی،سلام گُزار،قیصرمسعُودجعفری،لیاقت عابدی صابری،اور دیگر ثنا خوانوں نے شرکت فرمائ، کے ایم سی میں موُجودیوُم حُسین یوُنٹ”جسکے سرپرستِ اعلیٰ،سینئرڈائریکٹر، سیّد رضا عباس رضوی ہیں،اور دیگر اہم کارکنان میں سیّدحسن رضا،مُحمدفُرقان خان،عمران عباس جعفری،انجنئیرعلی رضا زیدی،یہ سب اور دیگر مُحبت کرنے والےاس سالانہ یوُمِ حُسین”کو بڑی ہی عقیدت،اورخلوُص کے ساتھ مُنعقدکرتے ہیں،اپنے فرائض کو ذمہ داری سے پورا کرتے ہیں،بعدازاں نذرِحلیم کا بھی وسیع انتظام ہوتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں