گلبرگ ٹاؤن ناکارہ گاڑیاں کروڑوں کی بچت

گلبرگ ٹاؤن میں دیانتدار قیادت کی مثالی کارکردگی ناکارہ گاڑیاں بحال، کروڑوں کی بچت

کراچی…..گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں نے دیانتداری، کفایت شعاری اور گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔ ماضی میں ناکارہ قرار دی جانے والی گاڑیوں کو نئی گاڑیوں کی مہنگی خریداری کے بجائے انتہائی قلیل وسائل میں مرمت کر کے قابلِ استعمال بنا دیا گیا

بحال کی گئی گاڑیوں میں اسکائی لفٹر، واٹر ٹینکر، بوب کیٹ، فورک لفٹ اور ریسکیو وین شامل ہیں، جو اب روزمرہ کے بلدیاتی کاموں میں مؤثر انداز سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہایہ ہمارے عوامی مینڈیٹ کا تقاضا تھا کہ ایک ایک پائی کی حفاظت کریں۔

ہم نے نیت صاف رکھی، اللہ نے آسانیاں پیدا کیں۔ آج عوام خود ان فیصلوں کے ثمرات دیکھ رہے ہیں۔یہ اقدام صرف گاڑیوں کی مرمت تک محدود نہیں بلکہ ایک بڑے وژن کا حصہ ہے، جس میں موجودہ وسائل کے مؤثر استعمال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے، جو کسی بھی عوامی ادارے میں شفافیت اور دیانتدار قیادت کی نمایاں مثال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں