کے ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے) یکم مئی

کراچی ۔۔۔۔۔ کے ڈی اے ایمپلائز یونین )سی بی اے( کی جانب سے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک اجلاس یونین آفس سوک سنیٹر چھٹی منزل پر منعقد کیا گیا۔اجلاس میں کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلی اور کے ڈی اے یونٹ کے انچارج سید عمران حسین، جوائنٹ انچارج عامر محمد جوائنٹ انچارج محمد اکبر اراکین یونٹ کمیٹی ایمپلائز یونین کے صدر محمد عبدالمعرف صدر ،جنرل سیکرٹری قمر عباس، سیکریٹری نشرواشاعت یاسر علی خان اور یونٹ و یونین کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ڈی اے یونٹ کے انچارج سید عمران حسین نے شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 1886 ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز کو خون میں نہلا دیا گیا۔ اس سال بھی یکم مئی کے موقع پر ملک بھر میں مزدوروں کی تنظیموں کی جانب سے شکاگو کے شہدوں کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

ایمپلائز یونین شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد اور قربا نیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں مزدوروں کے عالمی دن منانے کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے لئے آ واز حق کو بلند کرنا ہے جس کی ابتدا شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرنے سے ہوتی ہے امریکہ کے شہر شکاگو وہ شہر ہے

جہاں سے اس تحریک کا آغاز ہوا تھا کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے ) کے صدر محمد عبدالمعرف کہاکہ یکم مئی مزدورں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کو یاد کرنا ہے ادارہ ترقیات کراچی میں بھی مزدوروں کا استحصال ہورہا ہے ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

ہمارے ملک میں تو مزدوروں کو روزگار اور انجمن سازی کے حق سے محروم کیا جارہا ہے جن ادارو ں سے کارکنوں کو کھلے عام نکا لا جارہا ہے وہاں یونین کو اپنے ممبران کے تحفظ کے لئے احتجاج کا حق نہیں ہے ملک کے کسی بھی کارخانے میں اس کے مالک کی مرضی کے خلاف کوئی یونین نہیں بنا سکتا بلکہ75 فیصد ادارو ں میں سرمایہ داروں نے محکمہ لیبر کی ملی بھگت سے ایسی ٹریڈ یونین بنائی ہیں جن کا اس کارخانے میں کام کرنے والے مزدور وں کو پتہ ہی نہیں ہوتا

اپنا تبصرہ لکھیں