چئیرمین صفورا ٹائون کی سربراہی میں صفورا ٹائون میں ترقیاتی سفر جاری
عوام کے قدیم مسائل حل ہونا شروع ہوگئے
سکندر گوٹھ میں 60 سالہ پانی کا قدیم مسئلہ حل ،سچل میں 15 سال پرانے بلدیاتی مسائل حل کئے جارہے ہیں
صفورا ٹائون میں محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر رہے ہیں،راشد خاصخیلی
بتدریج ترقیاتی کاموں کے نیٹ ورک کو وسیع کیاجارہا ہے،راشد خاصخیلی
پارکوں،گرین بیلٹس اور چوراہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے کام جاری ہیں،راشد خاصخیلی

کراچی ……. چئیرمین صفورا ٹائون راشد خاصخیلی کی سربراہی میں صفورا ٹائون بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے،صفورا ٹان کے مختلف علاقوں میں عوام کے بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلئے ترقیاتی کام جاری ہیں،سکندر گوٹھ یوسی 1 میں وائس چئیرمین ثاقب راجپوت کی زیر نگرانی پانی کی لائین کا ساٹھ سال پرانا مسئلہ حل کیا جارہا ہے
جس پر علاقہ مکینوں نے چئیرمین صفورا ٹائون کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے اسی طرح سچل میں گرین بیلٹ کی درستگی کے ساتھ اسکول کی دیوار پر خوبصورت نقش ونگاری کے کام کے ساتھ مختلف جگہوں پر سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر کیا جارہا ہے جوہر کمپلیکس یوسی 5 میں فیملی پارک کی تعمیر کے ساتھ گرین بیلٹس اور چوراہوں کی تعمیر کا کام جاری ہے
.چئیرمین صفورا ٹان راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ صفورا ٹان کو کراچی کا بہترین ٹائون بنانے کیلئے ترقیات کاموں جاری ہیں ،وسائل محدود ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموں سر انجام دینے کے ساتھ بتدریج ترقیاتی کاموں کے نیٹ ورک کو وسیع کیا جارہا ہے ،صفورا ٹان کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے پارکوں،گرین بیلٹس،چوراہوں سمیت سڑکوں کی درستگی کے ساتھ پانی وسیوریج کے مسائل کو بھی دور کیا جارہا ہے.کرنے کیلئے پارکوں،گرین بیلٹس،چوراہوں سمیت سڑکوں کی درستگی کے ساتھ پانی وسیوریج کے مسائل کو بھی دور کیا جارہا ہے