نام نہاد جمہوریت کا علمبردار بننے والا بھارت اپنی اوچھی حرکتوں کیوجہ سے ایکبار پھر سب کی نگاہوں میں مجرم بن گیا جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان سے آئے ہوئے دومعصوم بچوں کا علاج بھی نہیں ہونے دیا
پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کیلیے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس آگئی تھی اس اہم واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیرصحت سیدمصطفی کمال نے جو ان دنوں چین میں موجودہیں انہوں ڈائریکٹر ہیلتھ کو دونوں بچوں کاسرکاری علاج کرانے کے حوالے سے فوری ہدایت جاری کردی ہیں
ذرائع کیمطابق وفاقی وزیرصحت کا کہناتھا کہ بچوں کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس سے بھی رابطہ ہواہے بچوں کے علاج کے حوالے سے مصطفیٰ کمال نے یہ کہا ہے کہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کروایا جاسکتا ہے