سی ای او واٹر کارپوریشن جامعہ کراچی متاثرہ پانی کی لائن کامعائنہ

سی ای او واٹر کارپوریشن کا جامعہ کراچی میں متاثرہ پانی کی لائن کا معائنہ، مرمتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی( )    سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے جامعہ کراچی کا دورہ کرکے پانی کی متاثرہ لائن کا معائنہ کیا اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن کو چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو نے جاری مرمتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام کی رفتار معیار اور ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ مرمتی کام کو ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے

تاکہ جامعہ کراچی کی لائن سے پانی کی فراہمی بحال کی جا سکے انہوں نے واضح کیا کہ مرمتی کام میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اس موقع پر چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم نے نے سی ای او واٹر کارپوریشن کو یقین دلایا کہ مرمتی کام مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا

اور پانی کی فراہمی کی بحالی یقینی بنائی جائے گی تجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کی ٹیم جامعہ کراچی میں پانی کی فراہمی کو جلد بحال کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں