جامعہ کراچی زیر آب گلشن ٹاوٌن متحرک

جامعہ کراچی میں پانی کی لائن پھٹنے کے واقعے پر گلشن اقبال ٹائون انتظامیہ متحرک

چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا

انچارج میونسپل سروسز، را ئوشمشاد کی زیر نگرانی ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے پانی نکالنے کا کام کیا گیا

پانی کی لائن پھٹنے پر متعلقہ محکمے کو تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ٹائون کی ٹیم نکاسی آب میں مصروف

کراچی    جامعہ کراچی سے گزرنے والی پانی کی لائن پھٹنے کے باعث جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی زیر آب آگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا

اور متعلقہ محکمہ کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایت جاری کیں ۔وائس چیئرمین گلشن اقبال ٹائون، ابراہیم صدیقی، نے میونسپل سروسز کے عملے کے ہمراہ موقع پر موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کی۔ انچارج میونسپل سروسز، را ئوشمشاد کی زیر نگرانی ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے پانی نکالنے کا کام کیا گیا۔اس موقع پر یوسی 6 کے چیئرمین ناصر اشفاق اور یوسی 4 کے وائس چیئرمین آصف آزاد بھی موقع پر موجود ر ۔

چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ جامعہ کراچی میں اس قسم کا واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ بی آر ٹی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے دوران پانی کی لائنوں کو محفوظ بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے نتائج شہری روزانہ بھگت رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ لکھیں