کراچی …………. منگھوپیر ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں اہم میٹینگ کا انعقاد ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کےاعلی سطع وفد کی چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی سے خصوصی ملاقات بلدیاتی کونسل ممبران اور ٹاؤن انتظامیہ کے افسران بھی اس موقعےپرموجودتھےخصوصی نشست میں علاقے کی ترقی، بنیادی شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وفد نے نادرا رجسٹریشن اسٹیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس مہم کو مزید تیز تر، مربوط اور عوام دوست انداز میں جاری رکھنے پر زور دیا۔ وفد نے اس بات کو سراہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی مقامی حکومت نے شہریوں کو شناختی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے وفد نے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی مہمان نوازی، اور شاندار میزبانی پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی بہتری، اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے خوش آئند ہیں اور علاقے کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
تقریب میں میونسپل کمشنر آغاخلیق، وائس چیئرمین رانا محمد عارف، انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ پاکستان پیپلز پارٹی علی اکبر کاچھیلو، یونس مینگل ،قائد حزب اختلاف حبیب اللہ سواتی، زبیدہ بلوچ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
تمام مہمانوں نے منگھوپیر ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور بلدیاتی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے تمام وفد ممبران کواپنے ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحفے پیش کیے ۔ اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا
منگھوپیر ٹاؤن کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ ہم نادرا رجسٹریشن مہم کو مزید مؤثر بنانے اور ہر شہری تک شناختی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ہمارا عزم ہے کہ منگوپیر ٹاؤن کی ترقی کا سفر جاری رہے گا اور ان شاء اللہ ہر دن بہتری کی نئی مثال قائم کرے گا۔”
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور ترقی یافتہ، خوشحال اور مضبوط منگوپیر ٹاؤن کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔