پی ٹی سی ایل 40 ہزار پینشنرز کی صدروزیراعظم پاکستان سے اپیل

پی ٹی سی ایل کے چالیس ھزار سے زائد پینشنرز کی صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل
پینشن میں غیر قانونی کٹوتی کا نوٹس لیں اورپی ٹی سی ایل انتظامیہ اور پی ٹی ای ٹی کے ظالمانہ اقدام سے پینشنرز کو نجات دلائیں

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین (پینشنرز ) کی نمائندہ تنظیم ٹیلی کام پائیونیر فورم کا اہم اجلاس، عید ملن پایا برنچ منعقد ہوا جس میں کنیڈا سے آئے سابق جنرل منیجر امتیاز زیدی مقامی قیادت ظفر اللہ مروت ،قاضی قمرالدین ، مظفر علی، جاوید قریشی ، کامران محمود، وسیم عابدی،عبدالخالق ،اطہر جاوید صوفی، صابر حسین، عطا الرحمان سید راشد انور، صغیرالزماں ،خورشید احمد ، و دیگر پینشنروں نے مشترکہ بیان میں حکومتِ وقت خاص طور پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے

پینشن میں غیر قانونی کٹوتی کا نوٹس لیں اورپی ٹی سی ایل انتظامیہ اور پی ٹی ای ٹی کے ظالمانہ اقدام سے پینشنرز کو نجات دلائیں مودبانہ اپیل کی ہے وہ 2010 ء سے پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی پینشن میں 50 فیصد غیر قانونی کٹوتی کا نوٹس لیں۔ اورسنیٹ کی اسٹینڈنگ کی متفقہ قرارداد اور سفارشات پر عملدرآمد کرائیں اور رواں سال بھی بجٹ میں حکومت سرکاری ملازمین کی پینشن میں معقول اضافہ کرے گی مگر پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ای ٹی کی ظالم انتظامیہ حسب روائیت سرکاری طور پر اعلان شدہ اضافے کی بجائے من مانے طور پر کٹوتی کرے گی

پی ٹی سی ایل کے بوڑھے غریب پینشنرز بشمول بیوائیں جو کہ پہلے ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اس مہنگائی کے دور میں پینشن میں کٹوتی کسی صورت برداشت کر نے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ 72سال کی عمر کے پینشنرز کو کمیوٹڈ پینشن دی جائے اور بیوائوں کی پینشن میں بھی غیر قانونی کٹوتی بند کی جائے وفاقی حکومت کے ملازمین اور سول سروینٹ ہونے کے ناطے یہ انکا آئینی و بنیادی حق ہے

اپنا تبصرہ لکھیں