بھارت حملہ لاشوں کاقبرستان بنادینگے چیئرمین لانڈھی ٹائون

کراچی ۔۔۔۔ لانڈھی ٹاون میں اسکولوں کے طلبہ طالبات اساتذہ افسران نے چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کی قیادت میں ٹی ایم سی محمد ابراہیم عمرانی ۔اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عون عباس نقوی کے ہمراہ لانڈھی ٹاون کے ہیڈ آفس سے نکلنیوالی ریلی میں بھارتی آبی دہشتگردی۔پاکستان کیخلاف بھارتی اعلانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے۔مودی سرکارکیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان نے کہا کہ بھارتی چال کسی صورت قبول نہیں۔پانی ہماریدریاں کا ہے اور یہ ہماراحق ہے ہم اسے ہر صورت حاصل کرکے رہیں گے خواہ اس کیلیے جنگ بھی لڑنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے جنگ کی صورت میں وہ حال کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ ہم منھ توڑجواب دیں گے۔تم اگر ہمار پانی بند کرو گے تو ہم تمھاری سانسیس بند کردیں گے پھر ان دریا میں خون بہے گا۔

ٹی ایم سی ابراہیم عمرانی نیاس موقع پر کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو میدان جنگ کو بھارتی سورمائوں کی لاشوں کا بڑا قبرستان بنا دیں گے۔یہ جذبہ ایمانی سے سرشار پاکستانی قوم بھارتی ہر حملے کا بھرپور جواب اپنی مسلح افواج کے ہمراہ کندھے سے کندھا ملا کر دے گی۔اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عون عباس نقوی نے اس موقع پر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائے۔اس موقع پر اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے مختلف پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے جن بھارتی آبی دہشتگردی اور دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کی گئی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں