والدین بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں،کمشنر کراچی

کمشنر کراچی پولیو مہم کے دوسرے دن بھی سر گرم ،ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ
یونیسیف کے نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے ہمراہ کے ایم سی کی ڈسپنسری کا دورہ،اور آصف آباد ، پاک کالونی میں عوام سے ملاقات

کراچی( )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پولیو مہم کی کامیابی کے سلسلے میں بدھ کو دوسرے دن بھی کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاان کے ہمراہ یونی سیف کے نمائندے سعود کھوسو ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو AC سائیٹ ندا سمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے کمشنر کراچی نے پولیو مہم میں کام کرنے والے طبی عملے اور اسٹاف کو مبار ک بادوی کہ انھوں نے بہت ہی ہمت سے اس گرم موسم میں پولیو مہم میں انکاری خاندانوں کو اس بیماری سے آگاہی دیکر ان کو پولیو ویکسین کا استعمال کروایا

انہوں نے کے ایم سی ڈسپنری آصف آباد کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو ہدایت کی کہ وہ اس ڈسپنسری کو اچھی حالت میں تبدیل کرنے کے لئے محکمہ صحت اور کے ایم سی سے رابطہ کریں انھوں نے ڈسپنسری کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دی کمشنر کراچی نے بعد ازاں علاقے کی گلیوں کا دورہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں کراچی انتظامیہ اور یونیسیف کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو ایک بہتر مستقبل دیں اور پو لیو جیسے مہلک مرض سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھ سکیں

والدین کو پیغام دیا کہ وہ اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے،اپنی آنے والی نسل کو معذوری سے بچانے کیلئے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین دیں اور دیگر لوگوں کو بھی اس حوالے سے قائل کریں کہ پولیو ویکسین سے ہی ہم اپنی آنے والی نسل کو معذوری سے بچاسکتے ہیں اس موقع پر علاقے کے افراد اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کمشنر کراچی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے

اپنا تبصرہ لکھیں