صوبائی وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھیم کاسوشل سیکورٹی پاک ماڈرن کالونی ڈسپنسری کا افتتاح

سوشل سیکورٹی کے تحفظ یافتہ محنت کشوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،

وزیر محنتولیکا اسپتال کی تزئین و آرائش جلد، 300 بستروں کا کینسر اسپتال بھی بنایا جائے گا، وزیر محنت
سیسی کے اسپتالوں کو نجی اسپتالوں سے بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، کمشنر سیسی

صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل /چیئرمین گورننگ باڈی سیسی شاہد عبدالسلام تھیم نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی)کی پاک ماڈرن کالونی ڈسپنسری کی نئی مرمتشدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔تقریب میں کمشنر سیسی میانداد راہوجو، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، سیسی کے ڈاکٹرز اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

وزیر محنت نے کہا کہ مزدوروں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق مزید طبی مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ صرف ایک ماہ میں پاک کالونی ڈسپنسری کو جدید طرز پر بحال کیا ہے۔

اس سے قبل سکھر میں بھی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے اسپتال کا درجہ دیا ہے ۔ وزیر محنت نے کہا کہ ولیکا اسپتال کی تزئین و آرائش جلد شروع کی جائے گی جبکہ 300 بستروں پر مشتمل کینسر اسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

کراچی میں متعدد سوشل سیکورٹی کے تحت چلنے والی متعدد ڈسپنسریاں دو بڑے اسپتال اور ایک کڈنی سینٹر موجود ہیں جہاں ضرورت کے مطابق فوری تزئین و آرائش کی جائے گی۔ سوشل سیکورٹی کوٹری اسپتال میں مزید 50 بستروں کا اضافہ کیا جا چکا ہے

جس سے اسپتال کی گنجائش 180 بستروں تک پہنچ گئی ہے۔ شاہد عبدالسلام تھیم کا کہنا تھا کہ بینظیر مزدور کارڈ سندھ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو نادرا سے منسلک ہے اور جلد 6 لاکھ کارڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر کمشنر سیسی میانداد راہوجو کا کہنا تھا کہ وزیر محنت کی قیادت میں سیسی جدیدیت کی جانب بڑھ رہا ہے

۔ولیکا اسپتال کو بھی جدید طرز پر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں سوشل سیکورٹی سب سے زیادہ فعال ہے جہاں جدید طبی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ تمام علاج معالجے کی سہولیات کو اپنے اسپتالوں میں یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مزدوروں کو نجی اسپتالوں سے بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں

اپنا تبصرہ لکھیں