گل پلازہ آ تشزدگی واقعے پر اظہارِ افسوس

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا گل پلازہ آتشزدگی واقعے پر اظہارِ افسوس

وفاقی وسندھ حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مصطفیٰ کمال

کراچی۔۔۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کرتے ہیں

مصطفیٰ کمال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔وفاقی وزیر صحت نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکیں۔ انہوں نے ریسکیو اداروں پر زور دیا کہ متاثرہ عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں

اور آگ پر جلد از جلد قابو پا کر مزید جانی نقصان سے بچاؤ کو اولین ترجیح بنایا جائے۔ مصطفیٰ کمال نے صوبائی اور شہری حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے

اپنا تبصرہ لکھیں