اورنگی ٹاون پانی پریشر مسئلہ حل کیا جائے

شہر کراچی کے بلدیاتی مسائل کے گروپ ایڈمن آفاق احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاون کے عوام کا پینے کے پانی کے پریشر کا مسئلہ فوری حل کیا جائے کیونکے پانی کسی کو ملتا ہے تو کسی کو نہیں اور پانی کی سپلائی اورنگی کو 20 سے 25 دن کے بعد ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پریشر کی کمی کے باعٹ عوام کو 20 دن کے. بعد بھی پانی نہیں ملتا تو بحالت مجبوری ٹینکر کے زریعے پانی منگوانا پڑتا ہے

جو اس مہنگائی کے دور میں ایک غریب آبادی کے رہائشی کے لیے سخت دشوار ترین مرحلہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانی سپلائی کا دورانیہ کم کرکے 10 دن پر محیط کیا جائے کیونکے کسی کے گھر کا انڈر گراونڈ ٹینک کاحجم اتنا نہیں کہ 20 دن کا پانی اسٹاک ہوسکے

انہوں نے مئیر کراچی مرتضی وہاب  ۔ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ۔چیف انجنیر واٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن محمد علی شیخ  ۔ایکسین واٹر اورنگی ٹاون یونس شیخ  سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگی میں پینے کے پانی کی پرہشر کی کمی کا فوری ایکشن لیا۔جائے تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر با آسانی پانی مئیسر آسکے شہر کراچی کے بلدیاتی مسائل کے گروپ کے ایڈمن آفاق احمد صدیقی نے مطالبہ کیا ہے

کہ جب بھی اورنگی ٹاون پانی کا ٹرن آتا ہے تو لوڈشیڈ۔گ کے باعٹ پانی بھرنا مشکل مرحلہ ہوتا یے ا۔ہوں نے مطالبہ کیا۔ہے کہ جب بھی اورنگی ٹاون میں کسی بھی علاقے میں  پانی آئے اس علاقے کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں