چیئرمین گلبرگ ٹائون زیر صدارت کونسل اجلاس

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی جارہانہ اقدامات کی مذمت.

کراچی میں شدید گرمی میں پانی کی قلت۔

کراچی () چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ کی زیر صدارت ٹائون کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس مر کزی دفتر منعقد ہوا اجلاس ٹائون میو نسپل کارپوریشن گلبرگ میں ۔ ٹائون وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی،اراکین کونسل،ٹاون کونسلرز، خواتین کونسلرز اور بلدیا تی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک،مطالعہ حدیث پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹائون کی منتخب کونسل کے اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیلات۔

پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں بہتری کے لیے ٹیکس ریبیٹ پالیسی کی تجویز۔ محصولات کی وصولیابی و دیگر قانونی موضوعات و معاملات کو موثر طریقے سے حل کے لیے قانونی فرم کی معاہدے کی بنیاد پر خدمات حاصل کرنا۔دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع حکومت منصوبے کو ترک کرنے کا مطالبہ۔کراچی میں شدید گرمی میں پانی کی قلت بالخصوص فیڈرل بی ایریا میں پانی کے مسائل کے لیے یہ اجلاس صدر پاکستان، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیں۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی جارہانہ اقدامات کی مذمت۔ایران میں 8 بے گناہوں پاکستانیوں کے قتل پر مذمت۔دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازعہ حکومتی احکامات کی مذمت۔سعودی عرب حادشات میں 5 پاکستانیوں کے ہلاکت پر غم کا اظہار. کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے ایکسین محمد عاصم شفیق کے انتقال پر اظہار تعزیت۔کی قراردادیں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور سے منظور کرلی گئیں۔آخر میں چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ نے تمام اراکین کونسل کا شکریہ ادا کیا اور دعا پر کا اجلاس کا اختتام ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں