گلبرگ ،لیاقت آباد ٹاوَن پانی کی کمی شدت اختیار کر گئی مشترکہ پریس کانفرنس

گلبرگ ٹائون اور لیاقت آباد ٹائون میں پانی کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔ کامران سراج
پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور یہاں لوگ ٹینکروں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ نصرت اللہ
یہاں لوگ ٹینکروں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ نصرت اللہ

کراچی () پانی کی بندش اور واٹر کارپوریشن کے خلاف امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرک وسطی کامران سراج چیئرمین گلبرگ ٹائون اور چئیرمن لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں پانی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں

،گلبرگ ٹائون اور لیاقت آباد ٹائون میں پانی کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے جس سے لوگوں کو روزمرہ کے کاموں میں مسائل و پریشانی کا سامنا ہے ہم مئیر کراچی مرتضی وہاب سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کے مسائل کریں ورنہ عوام شدید احتجاج کرینگے۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ نے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے

اور یہاں لوگ ٹینکروں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں حالانکہ ہم عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ یہاں پانی کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔اس موقع پر یو سی چیئرمین کونسلر اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ لکھیں