چیئرمین جناح ٹا ئؤ ن یوسی 3 پٹیل پاڑہ دورہ

چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبد السمیع کا یوسی 3 پٹیل پاڑہ کا دورہ، بلدیاتی کاموں کا جائزہ

یوسی 3 میں 15 انچ کی سیوریج لائن کی تنصیب کو تقریبا 1500 فٹ تک مکمل کیا جائے گا

سیوریج لائن کادیرینہ مسئلہ چیئرمین رضوان عبد السمیع کی کاوشوں سے حل کیاجا رہا ہے

کراچی۔۔۔۔ چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبد السمیع نے یوسی 3 پٹیل پاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے بلدیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ یوسی 3 میں 15 انچ کی سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کو تقریبا 1500 فٹ تک مکمل کیا جائے گا

اس سلسلے میں 250 پائپ لائن تنصیب کیلئے لائی جا چکی ہیں۔ اس اقدام سے علاقے میں نکاسی آب کے مسائل میں واضح بہتری آئے گی، جو عرصے سے علاقہ مکینوں کے لیے شدید دشواری کا باعث بنے ہوئے تھے۔

یہ دیرینہ مسئلہ چیئرمین رضوان عبد السمیع کی کاوشوں سے حل ہونے جا رہا ہے اور ان ترقیاتی کاموں سے عوامی مسائل کے حل کی سمت میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر جناح ٹائون را ئوکاشف، وائس چیئرمین یوسی 3 طاہر اسلام اور جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ دار بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ لکھیں