لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ا یجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
کراچی ….. لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ای آر اے ) کے سالانہ انتخابات 2026 میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں نو منتخب صدر سید محمد عسکری، نائب صدر محمد انور خان، سیکریٹری رانا جاوید اور جوائنٹ سیکریٹری نیاز علی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے
لوکل گورنمنٹ رپورٹر ایسوسی ایشن نے انفارمیشن سیکریٹری وسیم عباس اور فنانس سیکریٹری احسن چانڈیو کو بھی بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور گورننگ باڈی کے نو منتخب اراکین سید محمود اللہ، حامد الرحمن، عائشہ، صفدر رضوی اور مزمل فیروزی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ صحافتی برادری کے حقوق اور تعلیمی رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی