کے یو جے مذاکرات پر آمادہ
کے یو جے بامعنی مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی
پی ایف یو جے کی جانب سے جاوید اصغر چوہدری اور وارث رضا نے رابطہ کیا
کے یو جے کی مجلس عاملہ کا توسیعی اجلاس صدر فہیم صدیقی کی صدارت میں ہوا :لیاقت علی راناجنرل سیکریٹر ی
مجلس عاملہ کے اراکین کے علاوہ کے یو جے کے سابق صدر شاہد اقبال اور سابق جنرل سیکریٹری احمد خان ملک نے بھی شرکت کی
کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا مذاکرات کی میز پر آنے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کراچی کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے کے یو جے کی مجلس عاملہ کا توسیعی اجلاس صدر فہیم صدیقی کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا نے پی ایف یو جے کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش سے آگاہ کیا اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایف یو جے کی جانب سے جاوید اصغر چوہدری اور وارث رضا نے رابطہ کیا ہے
اجلاس میں اس بات کو خوش آئند قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ کے یو جے بامعنی مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور کے یو جے کی قیادت آج بھی اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے مذاکرات کے لیے آمادہ ہے اجلاس میں پی ایف یو جے کی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مذاکرات کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے جس میں ٹرمز اینڈ ریفرنس اور کمیٹی کا مینڈیٹ واضح ہو توسیعی اجلاس میں مجلس عاملہ کے اراکین کے علاوہ کے یو جے کے سابق صدر شاہد اقبال اور سابق جنرل سیکریٹری احمد خان ملک نے بھی شرکت کی