اسسٹنٹ پروفیسر انتقال پر اظہار تعزیت

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کیم ونگ کے سابق انچارج و جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر طحہ بن نیاز کے انتقال پر اظہار تعزیت

سینئر مرکزی رہنما سینیٹر فیصل سبزواری، رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی سمیت اراکین صوبائی اسمبلی، ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد کی جنازے میں شرکت

کراچی……… متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے سینئر کارکن،کیم ونگ کے سابق انچارج و جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر طحہ بن نیاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طحہ بن نیاز مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طحہ بن نیاز کی تنظیم اور قوم کیلئے کی گئیں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی طحہ بن نیاز مرحوم کی مغفرت فرمائے،انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ میں سینئر مرکزی رہنما سینیٹر فیصل سبزواری، رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی، ایم پی اے عبدالوسیم، انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار سمیت ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر طلبہ اور جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین بھی بڑی تعداد بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ لکھیں