کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) زیر اہتمام 9ویں کنزیومرز روڈ سیفٹی کانفرنس 2026 کا شاندار ،کامیاب انعقاد میرینا کلب ڈی ایچ اے کراچی میں کیا گیا
سیاسی، سماجی، کاروباری، تعلیمی، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی
تقریب کی نظامت معروف اینکر پرسن آغا شیرازی نے بطور ماسٹر آف سیریمونی انجام دی
این ای ڈی یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور سر سید یونیورسٹی کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا
کراچی …….. کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے زیر اہتمام 9ویں کنزیومرز روڈ سیفٹی کانفرنس 2026 کا شاندار اور کامیاب انعقاد میرینا کلب ڈی ایچ اے کراچی میں کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، تعلیمی، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور سر سید یونیورسٹی کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریب کی نظامت معروف اینکر پرسن آغا شیرازی نے بطور ماسٹر آف سیریمونی انجام دی۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں کوکب اقبال، چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان، نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ، لاپرواہ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین پر کمزور عملدرآمد اور عوامی شعور کی کمی سنگین قومی مسائل بن چکے ہیں، اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
مہمانانِ خصوصی میں آصف موسیٰ،ایم پی اے و چیئرمین موسیٰ فاؤنڈیشن، عاطف اقبال، گروپ سی ای او ہائی کیو فارماسیوٹیکلز وچیئرمین پاکستان میانمار بزنس کونسل (ایف پی سی سی آئی) سید شارق جمال، ایم پی اے و سینئر وائس پریزیڈنٹ یوتھ پارلیمنٹرین فورم سندھ، اور پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی شامل تھے۔
تقریب سے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، رکن قومی اسمبلی، اشتیاق بیگ، عاطف اقبال، ڈاکٹر تنویر احمد ہینڈز، ایم پی اے شاریق جمال اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، شفاف ڈرائیونگ لائسنس نظام، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال، بہتر سڑک انجینئرنگ، جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور مسلسل آگاہی مہمات پر زور دیا۔
جاوید اقبال، چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن پاکستان و اعزازی سیکریٹری ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ حیدرآباد، نے اہم پالیسی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روڈ حادثات محض حادثات نہیں بلکہ ایک نظامی ناکامی ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹریفک سسٹم، تجاوزات کے خاتمے، انفراسٹرکچر کی بہتری، مضبوط قانون سازی اور اسکولوں، کالجوں، جامعات اور کمیونٹی سطح پر مستقل آگاہی مہمات کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپیشل سیکریٹری ہوم سندھ سعید شیخ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور کیپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک نظم و ضبط کی بحالی کے لیے حکومتی اداروں، پولیس، ٹرانسپورٹ اتھارٹیز، جامعات اور سول سوسائٹی کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔
کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والوں میں عبدالسلام دادا بھائی، سینئر وائس چیئرمین کیپ ، فرقان بلال، چیئرمین سندھ، سرفراز خان، سینئر وائس چیئرمین سندھ، ایس پی (ر) جمیل ہاشمی، چیئرمین حیدرآباد ڈویژن، محمد کمال مغل، وائس چیئرمین کیپ، مریم حنا، چیئرپرسن ویمن ونگ کیپ ، صدف جان، سینئر وائس چیئرپرسن ویمن ونگ، عابدہ شیرازی، وائس چیئرپرسن ویمن ونگ، منظہ نعیم، وائس چیئرپرسن ویمن ونگ، حنا عارف صدیقی، عروج حبیب، سعدیہ اکرام، صائمہ حفیظ، اسماء عبدالسلام، شیف فرح، مالحہ ناز، ڈاکٹر صلاح الدین قریشی، نو تعینات چیئرمین میرپورخاص و اندرون سندھ اپنی ٹیم کے ہمراہ، اظہر ضیاء، سی ای او ای ایم اے ، ضیاء زبیری، عارف ندیم زیدی، ذوالفقار دھاکن، معروف ٹی وی آرٹسٹ ایاز خان، معروف ٹی وی آرٹسٹ کاشف خان، عبدالجبار راٹھوڑ، سینئر وائس چیئرمین کیپ ، سید تراب شاہ، گروپ جی ایم اوصاف و اے بی این نیوز، مدثر عالم، ہیڈ آف مارکیٹنگ پاکستان ٹوڈے، اور کیپ کے ایگزیکٹو ممبران و معزز مہمانان شامل تھے۔
کانفرنس کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی اور معزز مہمانوں کو ان کی شرکت اور تعاون کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ آخر میں چیئرمین کوکب اقبال نے تمام مہمانوں، جامعات، میڈیا نمائندگان اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیپ پاکستان بھر میں صارفین کے حقوق، محفوظ سڑکوں اور عوامی فلاح کے لیے اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے گی